22 ستمبر 2018 - 16:07
انصار اللہ کا سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔
انصار اللہ نے یمن کے انقلاب اسلامی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یمنی، فوج، یمنی قبائل اور یمنی عوام کا سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح فوج کا مقابلہ جاری رہےگا۔
انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے پیچھے امیرکہ اور اسرائیل کی سازشیں کارفرما ہیں ۔
سعودی عرب خطے میں امریکیم فادات کو تحفظ اور اسلامی مقاصد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169